15 جون 2011
وقت اشاعت: 13:34
کراچی:لیاری میں مزید 1شخص قتل، ہلاکتیں 6 ہوگئیں
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد فائرنگ اور چھریوں کے وار سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے ۔
اورنگی ٹاون اور گلشن اقبال کے بعض علاقوں میں تاحال کشیدگی برقرار ہے۔ اورنگی ٹاون میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عارف کو ہلاک کردیا گیا جبکہ بنارس پل کے قریب بھی فائرنگ میں ایک شخص کو ہلاک کیا گیا۔
سہراب گوٹھ میں ایک خاتون کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا جبکہ سکھن کے علاقے میں ایک شخص کی لاش ملی، جسے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاون میں تیسرے دن بھی فائرنگ جاری ہے۔جبکہ گلشن اقبال کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب بھی دو گروہوں میں تصادم کی وجہ سے کشیدگی اور کاروبار بند ہے۔