تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 8:26

ڈی آئی خان میں بنک ڈکیتی، مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں بینک لوٹ کر فرار ہونیوالے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ کلاچی شدید زخمی ہوگئے۔ چھ ڈاکو درابن کلاں میں ایک نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ دس لاکھ روپ لوٹ کر فرار ہو گئے۔



اطلاع پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔اس دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے اور تین فرار ہوگئے۔ پولیس نے بینک سے لوٹی ہوئی رقم، موٹرسائیکل اور کار برآمد کرلی۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں باقی ڈاکووٴں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.