تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 10:38

سندھ اسمبلی: کے ای ایس سی کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر میں امن و امان کا مسئلہ پید ا ہوا تو ذمہ داری ملازمین پر نہیں بلکہ انتظامیہ پر ہوگی۔



سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔ صوبائی وزیر توانائی و بجلی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ان کے محکمہ نے کے ای ایس سی حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں نظام بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر رفیق انجینئر کا کہنا تھا کہ شہر میں چودہ سے سولہ گھنٹے تک بجلی نہیں ہوتی۔ اس صورتحال میں اگر امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوا تو اس کی ذمہ داری ملازمین نہیں بلکہ انتظامیہ پر ہوگی۔ کے ای ایس سی انتظامیہ ہٹ دھرمی چھوڑے اور عوام کو ریلیف دے ۔



متحدہ قومی موومنٹ کے خواجہ اظہار الحسن نے ایوان کو بتایا کہ معاملہ کا گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا ہے اور آج ایک کمیٹی کے ای ایس سی حکام اور سی بی اے سے ملاقات کررہی ہے جس میں معاملہ کے حل کیلئے کوشش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.