18 جون 2011
وقت اشاعت: 19:24
ٹنڈوالہیار میں پولیس مقابلہ،زمیندار بازیاب، 6 ڈاکو گرفتار
اے آر وائی - ٹنڈو الہیار : ٹنڈوالہیار میں پولیس نے آٹھ روز پہلے اغوا ہونے والے زمیندار کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا جبکہ چھ ڈاکو بھی گرفتار کئے گئے۔
ڈاکوؤں کیخلاف اس کارروائی میں میرپورخاص ، ٹنڈو الہ یار اورسانگھڑ کی پولیس نے حصہ لیا۔ بازیاب ہونیوالا زمیندار علی مراد راجڑ کے اہل خانہ سے ڈاکوؤں نے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ڈی پی او ریاض سومرو نے بتایا کہ ٹنڈو الہ یار کے قریب آپریشن میں مقابلے کے بعد چھ ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔