تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جون 2011
وقت اشاعت: 8:54

اسلام آباد: صحافی وقار کیانی پر نامعلوم افراد کا تشدد

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ کے قریب نامعلوم کار سواروں نے غیر ملکی اخبار کے لیے کام کرنے والے صحافی وقار کیانی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آور کافی دیر تک صحافی وقار کیانی کو مارتے رہے تاہم شور شرابے پر فرار ہوگئے ۔ وقار کیانی کو زخمی حالت میں پمز اسپتال پہنچایا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو سال پہلے بھی وقار کیانی کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.