تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:55

لاہور: ہمسایوں نے تیزاب پھینک دیا،6 افراد جھلس گئے

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے لوہاراں والا کھوہ میں معمولی تنازعے پر ہمسایوں نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو تیزاب پھینک کر جھلسا دیا دو کی حالت تشویشناک ہے ۔



منگل کی رات ملتان روڈ لاہور کے علاقے لوہاراں والا کھوہ کی رہائشی خاتون نسرین بانو اپنے پانچ بچوں کے ساتھ گھر کے صحن میں سو رہی تھی جب ملزمان چھت سے پھلانگ کر اندر آئے اور سوئے ہوئے تمام افراد پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ نسرین بانو کا کہنا ہے کہ اس کے بچوں کا اپنے ہمسائے میں کرائے دار خاتون ریحانہ کوثر اور اور اس کے بچوں کے ساتھ بل نہ دینے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وقاص، بلال اور جنید نے پورے خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔



نسرین بانو کا کہنا ہے کہ وہ بہت دیر تک ریسکیو 1122 پر کال کرتے رہے لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا جس کے بعد پولیس نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.