4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:30
سنی تحریک کا ہڑتال پر غور، کارکنوں کے قتل پر غم و غصہ
اے آر وائی - کراچی: سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں فرقہ واریت پھیلا رہی ہیں ،کارکنان ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار رہیں۔
کراچی میں سنی تحریک کے تحت یوم رضا کانفرنس کے موقع پر خطاب میں انھوں نے کہا کہ سنی تحریک اب دمادم مست قلندر کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک کے کارکنوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ۔کارکنوں کو کھلے عام قتل کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج سنی تحریک وزیراعلیٰ ہاوٴس کا گھیراوٴ یا ہڑتال کرنے پرغورکرے گی۔