تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

جامعہ کراچی نے ملتوی پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

اے آر وائی - کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے گذشتہ چار روزہ کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔



جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق آٹھ جولائی کو ایم اے کے ملتوی ہونے والے امتحانات پندرہ پندرہ جولائی کو جبکہ نو جولائی کو ملتوی ہونے والے پرچے سولہ جولائی کو ہوں گے۔



بی ایڈ اور ایل ایل ایم پارٹ ون کے نو جولائی کو ملتوی ہونے والے امتحانات پندرہ جولائی کو ہوں گے۔ ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ پرچے کے اوقات کار اورامتحانی مراکزبدستور وہی رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.