تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:2

پنجاب :ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اے آر وائی - لاہور : پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صوبائی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے مطابق ہاؤس آفیسرز کی تنخواہیں اٹھارہ ہزار سے بڑھ کر چوبیس ہزار کر دی گئی ہیں جبکہ پوسٹ گریجویٹ آفیسرز کی تنخواہیں اضافے کے بعد بیالیس ہزار پانچ سو ہوگئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ سینیئر ڈاکٹروں اور پروفیسروں کی تنخواہوں میں اضافے کا کوئی نوٹس ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.