15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51
ایم کیو ایم کو کبھی نمک حرام نہیں کہا، پیر مظہر الحق
اے آر وائی - کراچی : سینئر صوبائی وزیر پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ آج سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی اپنی حکمت عملی سے کام کرے گی۔ ایک بیان میں پیر مظہرالحق نے کہا کہ کسی کو بھی دیوار سے نہیں لگایا گیا۔ گن پوائنٹ کی حکمت عملی آمرانہ حکومتوں کی ہے۔ ہم سیاسی ورکرز ہیں۔
پیر مظہرالحق کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کوئی نمک حرام ہی کرسکتا ہے۔ ہمارا پیچھا چھوڑو کی بات سندھ کی مہمان نوازی فراموش کرنے کے مترادف ہے۔ پیر مظہر نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں ان کے لے ہر وقت ہماری بانہیں کھلی رہیں گی۔
سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کبھی نمک حرام نہیں کہا اس بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایم کیو ایم سمیت سندھ میں رہنے والے تمام افراد سندھ کے بیٹے ہیں ۔ پیر مظہرالحق کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے حزب اختلاف میں ہونے کے باوجود ان سے مشاورت کی جائیگی۔