19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
لاہور:سینئر پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر مستقل کئے جائیں،ایکشن کمیٹی
اے آر وائی - لاہور: پنجاب کے ڈاکٹروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کا عمل یقینی بنائی جائے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ دو ہزار نو میں چالیس فیصد ڈاکٹروں کی ریگولر بنیادوں پر تعیناتی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت باقی ڈاکٹروں کو بھی ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔