19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22
سکھر:ساتھی نرس کی ہلاکت کےخلاف نرسوں کا احتجاج
اے آر وائی - سکھر: سکھر میں سول اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کےباعث نر س کی ہلاکت کے خلاف اسپتال کی تمام نرسوں نے کام بند کرکے احتجاج کیاہے۔ نرسوں نے مطالبہ کیاہےکہ فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
نرسوں نے بتایاکہ میرپور ماتھیلو کی رہائشی نرس زاہدہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی ۔ لیکن ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم نہیں کی ۔ جس کی وجہ سے نرس گذشتہ رات جاں بحق ہوگئی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ حقائق چھپانے کےلئے زاہدہ نرس کی لاش گذشتہ روز ہی میرپورماتھیلو روانہ کردی گئی تھی۔