19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:23
سوات:زمردکان میں تودہ گرنے سے پانچ افراد جاں بحق
اے آر وائی - مینگورہ : مینگورہ کے نواحی علاقے زمرد کان میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ مزدوں جاں بحق ہوگئے۔ مٹی کے تودے تلے کئی دیگر مزدور بھی دبے ہوئے ہیں .
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مزدور کی لاش اور چار زخمیوں کو مٹی سے نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا۔ مزید لاپتہ افراد کی تلاش میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔