20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:11
کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے اپنا آپریشن معطل کر دیا
اے آر وائی - کراچی : کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ نے اپنا آپریشن معطل کردیا ہے، کمپنی کا مؤقف ہے عملے اور تنصیبات کو تحفظ فراہم نہ کئے جانے پر یہ اقدام کیا گیا ہے ۔
کے ای ایس سی کے مطابق انتظامیہ کو متعدد شکایات کے باوجود تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی کی انتظامیہ نے کے ای ایسی سی کے مرکزی دفتر پر پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی ہے،اس کے باوجود کے ای ایس سی کے اعلیٰ افسران مرکزی دفتر آنے کیلئے تیار نہیں۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے۔ شہریو ں نے گورنر سندھ سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے میں کردار ادا کریں۔