تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:44

کے ای ایس سی ہیڈ آفس کا گھیراؤ ختم ،دھرنا جاری

اے آر وائی - کراچی : کے ای ایس سی کے ملازمین نے ہیڈ آفس کا گھیراؤ ختم کرکےدھرنااور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔ شہر کےگرڈ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرکےگورنر ہاؤس میں آج اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔



صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان کی یقین دہانی کے بعد کے ای ایس سی مزدور اتحاد کی جانب سے ہیڈآفس کامحاصرہ ختم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔یونین رہنماؤں کا کہناہے کہ ملازمین دھرنا اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوجاتے ۔



کےای ایس سی کے بحران پر غور کے لیےانتظامیہ اور لیبر یونین کے رہنماؤں کا اجلاس آج گورنر ہاؤس میں طلب کیاگیا ہے جس کی صدارت گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ مشترکہ طور پر کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.