تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:13

فیصل آباد میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین زخمی

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں نورپور کے رہائشی رانا اذکار شفقت اور اس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ تین افراد زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں کے ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں وہ اٹھاکر لے گئے۔



حملے میں زخمی ہونے والوں خالد ، ایاز اور عباس کو الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ان میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ حملہ آور دس منٹ تک فائرنگ کرتے رہے ۔ پولیس واقعہ کے نصف گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.