2 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری،7 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گذشتہ آٹھ گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید سات افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔ نامعلو م شر پسندوں نے دس گاڑیوں اور سو سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کردیا۔
منگل کو علی الصبح اورنگی ٹاؤن بلاک ایل سے دوافراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنھیں اغوا کے بعد فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب گلشن اقبال میں ایک ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کو پیپلز پارٹی کا کارکن بتایا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سائٹ اسٹیڈیم کے عقب سے بھی بوری میں بند دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔
اردو سائنس کالج کے قریب آصف اور جانو پیپلز پارٹی کے دوکارکن ہلاک رحیم داد ہلاک ہوا سائیٹ اے ٹو سیکشن تھانے کی حدود جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا اور لعشیں پھینک کر فرار ہوگئے مقتولین کی شناخت محمد اسرار اور رحیم اللہ کے ناموں سے ہوئی جو میٹروول کے رہائشی تھے ۔