4 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:43
کراچی:موسیٰ لین میں عمارت گرگئی،2 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے بغدادی موسیٰ لین میں ایک چار منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو افرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تین زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاروائیں جاری ہیں اور زخمیوں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔