تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں

اے آر وائی - لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ لاہور، راولپنڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ملتان اور حاصل پورسمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔



باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی ہے ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیاہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے ۔ لاہور میں اہم شاہراؤں پربارش کا پانی کھڑا ہے اور گاڑیاں بند ہوگئی ہیں ۔



ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد حنیف نے کہاہے کہ رواں ہفتے پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زیادہ بارشیں ہونگی ۔ اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ لاہور میں ایک سو چودہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے تین علاقوں بنوں، کوہاٹ اورڈیرہ اسماعیل خان میں کل تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.