تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سےپانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ پر نامعلوم افرادنے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہاں بیٹھے ہوئے دو افراد صفور اور زین جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اوردکانیں اور مارکیٹیں بند ہوگئیں ۔



واقع کے تھوڑی دیر بعدگلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزید دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ گلستان جوہر میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، قبل ازین شیرشاہ ایک شخص کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی جس فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.