13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
فیروز آباد تھا نے کے حدود شاہراہ فیصل کے قریب فائرنگ سے پینتیس سالہ فہیم ہلا ک ہوا سہراب گوٹھ احسن آباد کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد سب انسپکٹر ملازم حسین اور ملک ممتاز ہلاک ہوگئے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے دو افراد مراد علی اور محمد عتیق ہلاک ہوگئے سپر ہائی وے براق پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لعش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔