تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11

پشاور: یونیورسٹی روڈ پرفائرنگ ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - پشاور: پشاور یونیورسٹی کے قریب میڈیکل سینٹر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔ مسلح افراد پولیس کی حراست سے دو طالبان کمانڈرز کو چھڑاکر لے گئے ہیں ۔



پولیس کے مطابق اہلکار قیدیوں کو یونیورسٹی کے قریب ایک میڈیکل سینٹر میں طبی معائنے کےلئے لیکر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسلح افراد پولیس کی حراست سے دو طالبان کمانڈروں کو بھی چھڑا کر لےگئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ غیر جانے والےراستے سیل کردیئے ہیں اور پشاور جمرود روڈ پر ناکہ بندی کردی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.