تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:1

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کے ای ایس سی کے ملازم سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کی صبح نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کے مکان میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔



فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں واقع یو بی ایل کمپلیکس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں کے ای ایس سی ملازم قمر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔



کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے عملے پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک ملازم ہلاک ہوا۔ اورنگی ٹاون میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے اور دو زخمی ہوگئے ایک ہلاک ہونے والا کالعدم تنظیم کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.