15 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:4
اڈیالہ جیل سے رہائی کےبعد لاپتہ ہونے والانوجوان انتقال کرگیا
اے آر وائی - پشاور: اڈیالہ جیل کے باہر سے لاپتہ اور پھر شدید زخمی حالت میں ملنے والا نوجوان محمد عامر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انتقال کرگیا۔
محمد عامر کو تین روز پہلے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کے ایک دن بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ لواحقین کے مطابق اعلٰی عدلیہ نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار محمد عامر کو اٹھائیس مئی کو بری کر دیا تھا، جس کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر محمد عامر سمیت دس دیگر افراد اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔