17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
اٹک : دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
اے آر وائی - اٹک : اٹک پو لیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او ڈاکٹر اختر عباس نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کی بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ کراچہ سمگل کیا جا رہا ہے جس تمام چیک پوسٹوں پر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا اور پنڈی گھیپ پر دوران چیکنگ سفید کار کے خفیہ خانوں سے ایک رائفل،بارہ پسٹل اور پندرہ ہزار گولیاں برآمد ہوئیں،پولیس نے گاڑی میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔