تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:23

تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی،بدین کے تمام ادارے ہائی الرٹ

اے آر وائی - محکمہ موسمیات کی جانب سے تین روز تک مزید مسلح دھار بارشوں کی پیش گوئی پر ضلعی انتظامیہ بدین نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے ۔ سیم نالوں کے کناروں پر محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کو مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔



دوسری جانب سیم نالوں ، نہروں کے کناروں پر زیر آب دیہاتوں کے ہزاروں متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے ساحلی علاقوں کے متاثرین کو مزید خیموں کی فراہمی کا کا م بھی تیز کردیا ہے۔ سیم نالوں کے شگاف بند نہ ہونے کے باعث زیر آب دیہاتوں میں پانی کی سطح کمی نہیں ہوسکی جس کے باعث ہزاروں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.