تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:24

ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

اے آر وائی - حویلی لکھا کے مقام ہیڈ سلیمانکی میں مسلسل اضافہ سے درجنوں دیہات ڈوب گئے اور ہزراوں ایکٹر فصیلیں تباہ برباد ہوگئیں، کئی دیہاتوں میں پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے اور ان کی دیواریں گر گئیں ہیں،



ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد81.993 ہزارکیوسک ہے اوراخراج70.125ہزارکیوسک ہے۔ سیاسی اور ضلعی انتطامیہ کے وعدوں کے باوجود سیلابی علاقوں میں لوگوں کے رہنے کئے لیے نہ ہی کوئی ٹینٹ لگائے گئے ہیں اور نہ ہی راشن پہنچ سکا ہے کئی دیہاتوں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی کٹ چکا ہے۔ ون ون ٹو ٹو کے اہلکار کشتیوں کے ذریعے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہمیں 20 دن سے زیادہ ہوگئے ہیں اب تک ہمیں کوئی امداد نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.