تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:35

عید تعطیلات ختم، دفاتر اور اسکول کھل گئے

اے آر وائی - ملک بھرمیں عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اسکول اور دفاتر کھل گئےہیں۔ تاہم حاضری معمول سے کم ہے۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد زندگی معمول پر آرہی ہے بینک بھی کھل گئے ہیں ۔ پشاور میں تعطیلات کے بعد دفاتراور اسکولوں میں حاضری کم ہے ۔



کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں بھی تعطیلات کے بعد اسکول اور دفاتر کھل گئے ہیں ۔ متعدد سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر میں حاضری پچاس فیصد تک ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.