تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

لاہور: مغوی بچہ ایمان قتل کردیا گیا، والدین غم سے نڈھال

اے آر وائی - لاہور سے چھ اگست کو اغواء کیے جانے والے بچےایمان علی کو سفاک قاتلوں نے تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا والدین غم سے نڈھال ہیں ۔ ایمان علی کو اس کے قریبی رشتہ دار لاہور سے اغواء کرکے قصور لے گئے تھے ۔ جہاں انھوں نے گلہ گھونٹ کر ایمان کو ہلاک کردیاتھا۔



ملزمان بچے کے والد سے مسلسل بیس لاکھ روپے تاوان طلب کرتے رہے ۔ پولیس نے تحقیقات کرکے ملزمان کو سندھ کے علاقے میرپورخاص سے گرفتار کرلیاہے ۔ ڈی پی او میرپورخاص ریاض سومروکے مطابق پکڑے گئے ملزمان اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے انھوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں لاہور کی پولیس پارٹی نے مدد کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.