12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:2
کراچی میں انسداد ڈینگی مہم،مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا
اے آر وائی - ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر میں فوری طور پر انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی ڈینگی مانیٹرنگ سیل قائم رکردیا ہے۔
ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت تما م پرائیوٹ و سرکاری سوئمنگ پولز کو ایک ماہ کیلئے بند کردیا گیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ انسدادڈینگی مہم کے دوران نومبر کے اختتام تک اسپرے مہم جاری رہے گی۔ محمد حسین سید نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں تمام تجارتی وکاروباری مراکز میں روزانہ تین وقت اسپرے کو یقینی بنایا جائے ۔