تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:31

کراچی :ملیر الفلاح سے تین ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کراچی میں جاری آپریشن کے دوران کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں پولیس نے دوکاروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث اور مفرور ملزمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،شرافی گوٹھ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔ملیر الفلاح کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،الفلاح کے علاقے میں ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردت میں ملوث اور مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔



ایس ایس پی احسن عمر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طاہر بوس کے نام سے ہوئی ہے،شرافی گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا،دوسری کارروائی میں شرافی گوٹھ پولیس نے چھاپہ مار کاعروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بغیر لائسنس والا اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.