تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:43

بہاؤالدین یونیورسٹی میں وائس چانسلرکی عدم تعیناتی،کام رک گئے

اے آر وائی - ملتان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے باعث رواں سال کا بجٹ منظور نہ ہونے اور فنڈز رک جانے کی وجہ سے پی ایس او نے پٹرول دینے سے انکار کردیا، یونیورسٹی کی شٹل سروس معطل، طلباء یونیورسٹی میں محصور ہوکر رہ گئے۔



بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا مسئلہ گزشتہ چار ماہ سے حل طلب ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے انتظامی اور اکیڈمک معاملات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ رواں سال کا بجٹ منظور نہ ہونے اور فنڈز رک جانے کہ وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل نے آئل دینے سے انکار ر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے یونیورسٹی کی شٹل سروس جزوی طور پر معطل ہو نے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔



ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دو روز میں ادائیگیاں نہ کیں تو شٹل سروس مکمل بند ہو جائیگی اور تدریسی عمل رک جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.