تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:13

لاہور: نوجوان نے باپ اور ماموں کے قاتل کو ماردیا

اے آر وائی - ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ لاہور کے مرکزی دروازے کے سامنے نوجوان نے باپ اور ماموں کے قاتل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔



شاہدرہ کے رہائشی رضوان کی رشتہ کے تنازع پر فیاض سے دشمنی چلی آرہی تھی، ڈیڑھ سال قبل رضوان نے فیاض کے والد اور ماموں کو قتل کر دیا تھا آج رضوان پیشی پر عدالت جا رہا تھا کہ سولہ سالہ ملزم فیاض نے ساتھی سے مل کر سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم فیاض کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.