تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:48

صدر آصف زرداری سے کرکٹر شعیب اور ثانیہ مرزا کی ملاقات

اے آر وائی - صدر مملکت آصف علی زرداری سے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر نے شعیب ملک کی کرکٹ میں مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنی مہارت کے ذریعے وطن کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ملک کی حقیقی صلاحیت اور تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ان کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.