29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:25
ایبٹ آباد: ایف آئی اے کی کارر وائی دو جعلی ڈاکٹر گرفتار
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں ایف آئی اے کی کار وائی دو میڈیکل جعلی ڈاکٹر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کالا پانی اور کھٹوال میں ایف آئی اے نے کار وائی کرتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے دو جعلی ڈاکٹروں راجہ فہد اورمحمد شعیب کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے غیر رجسڑرڈ ادویات بھی قبضہ میں لے لیں،اور ان کے زیر استعمال جعلی لیبار ٹری کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے دو نوں ملزمان کیخلاف زیر فعہ420,468,471.491 اور ڈرگ ایکٹ23پی پی سی کے تحت مقدمات درج کر لئے۔