1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:53
کراچی:آٹھ روز قبل اغوا ہونے والا شخص زخمی حالت میں مل گیا
اے آر وائی - کراچی میں جناح ہسپتال کے قریب سے آٹھ روز قبل اغواء ہونے والا شخص زخمی حالت میں پایا گیا ۔ اونگی ٹاؤن سیکٹر اٹھارہ داتا نگر کے رہائشی 25سالہ شاہد نامی نوجوان کو آٹھ روز قبل ہائی روف گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے ۔
ملزمان نے مغوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں پھندہ لگا کر ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد مردہ سمجھ کر جناح ہسپتال کے قریب واقع پیر بخاری مزار کے پاس پھینک کر فرار ہوگئے ۔ مغوی کا کہنا تھا کہ اس کا چند روز قبل علاقے کے چند لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا اور انہوں نے اسے دھمکیاں دی تھیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملزمان نے شاہد کو زہر کے انجکشن بھی لگائے ہیں۔