30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:26
چیف جسٹس کےاسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کے اسکواڈ میں شامل گاڑی حادثے کے باعث الٹ جانے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار عاشق حسین جاں بحق جبکہ پانچ مزید شدید زخمی ہوگئے۔
{چیف جسٹس اسکواڈ کے ہمراہ بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ جا رہے تھے کہ ان کے کانوائے میں شامل رینجرز اہلکاروں کی ایک گاڑی کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اسکواڈ میں شامل دیگر گاڑیوں کو بحفاظت ائر پورٹ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کو قومی ائر لاین کے ذریعے لاہور جانا تھا۔ زخمیوں کوبے نظیر بھٹو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ تھانہ ایئر پورٹ میں واقع کی رپورٹ درج کروا کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔