1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:2
سرگودھا کی دو رہائشی کالونیوں میں سور گھس آئے
اے آر وائی - سرگودھا کی گنجان آبادی ڈی آئی جی پولیس کالونی اورپی ڈبلیو ڈی کالونی میں اچانک چار سور گھس آئے جن کو دیکھتے ہی لوگوں نے شور مچانا شروع کردیا اور پورے علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا۔
مارکیٹ میں گھسنے کی وجہ سے متعدد دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹے اوربھگدڑمچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پبلک اور ریکسیو1122،محکمہ وائلڈ لائف کے ٹمیوں نےمل کر تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد فائرنگ کرکے دو سوروں کو ہلاک کردیا۔
جبکہ ڈی آئی جی کالونی میں گھسنے والے دو سوروں میں سے ایک کو پکڑلیا گیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں چوتھے کو بھی زندہ پکڑنے کی کوشش کررہی ہیں اس سلسلہ میں شکاری کتوں سے بھی مدد لی جاری ہے۔