تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:51

کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی کہ چوکنڈی کے قبرستان میں ملزمان اسلحہ دفن کررہے ہیں جس پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کلاشنکوف، آٹھ رائفلیں، تین رپیٹر برآمد کرلیں ۔



پولیس کے مطابق ملزمان نے تیموریہ کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھا ہڑتال میں بس کو آگ لگانے اور فائرنگ کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.