2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:8
کراچی:اورنگی اور لیاری میں دستی بم حملے،7 افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری اور اورنگی ٹاون میں دو دستی بم حملوں میں سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ بھینس کالونی میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق لیاری میں آگرہ تاج کالونی کے قریب نامعلو م موٹر سائیکل سوار ہوٹل پر دستی بم پھنک کر فرار ہوگئے، جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ،دوسری جانب اورنگی ٹاون میں علی گڑھ کالونی کے قریب بھی دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھینس کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔