تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:32

ڈیرہ مرادجمالی،کوئٹہ ایکسپریس پرفائرنگ،چھ افراد زخمی

اے آر وائی - ڈیرہ مراد جمالی کےقریب منگولی کے مقام پر نامعلوم افراد نے کوئٹہ ایکسیرپس پر فائرنگ کردی جس میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ سے ٹرین کو منگولی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



فائرنگ کے باعث کوئٹہ ایکسپریس کا انجن فنی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے سبی دوسرا انجن منگواکر ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔



ایک ہفتے قبل بلوچستان میں آئے دن ٹرینوں پر حملوں کے باعث ڈیرہ مراد جمالی، فقیرآباد ڈویژن کے زیرصدارت ڈی آئی جی اور پانچ ڈسٹرکٹ ڈی پی اوز، ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنرز اور سندھ بلوچستان ریلوے کے افسران کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں ٹرینوں کو آمدورفت کو دن کے اوقات تک مختص کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.