2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:9
لوئر دیر، گول مارکیٹ میں دھماکے سے تین دکانیں تباہ
اے آر وائی - لوئر دیر کے علاقے میدان گول مارکیٹ میں سی ڈی شاپس میں دھماکا ہوا۔ جس سے تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ ایک درجن سے زائد دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور اس دھماکے کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ دھماکے ان عناصر نے ہی کئے ہوں گے جو اس قسم کی پچھلی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔