2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:27
لاہور: تیزرفتار بس نے نوجوان کی جان لے لی، اہلخانہ کا احتجاج
اے آر وائی - تیز رفتار بس نے 23 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ اہلِ محلہ اور لواحقین کا والٹن روڈ پر احتجاج جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے گھر کا واحد کفیل ہارون مسیح موٹر سائکل پر سوار غازی روڈ جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بس کی زد میں آ گیا اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مرحوم کی ماں تو غم سے نڈھال کچھ بولنے کے قاصر تھی مگر ہارون کی خالہ نے بتایا کہ وہ تو اپنے بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ اُس کی نعش گھر آ گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مفرور بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔