تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:52

کراچی: سنی تحریک کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج،شیلنگ

اے آر وائی - سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے پانےوالےممتازقادری کے حق میں سنی تحریک نے کراچی میں ریلی نکالی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔



ممتاز قادری کوسنائی جانیوالی سزاکیخلاف جب سنی تحریک کی ریلی نمائش سے تبت سینٹر کیلئے روانہ ہوئی توشہرمیں نافذدفعہ 144کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریلی کومنتشر کرنے کی کوشش کی اورآنسوگیس کا استعمال کیا اس دوران پولیس نے متعدد افرادکوحراست میں لے لیا۔ بعد ازاں نمائش چورنگی پرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنما شاہدغوری کاکہناتھاکہ ممتازقادری کوکسی صورت پھانسی کے تختے پرنہیں چڑھنے دینگے۔



انجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ طارق محبوب کاکہناتھاکہ جس طرح ریمنڈس ڈیوس کورہاکیاگیاہے اس طرح ممتازقادری کی رہائی بھی عمل میں لائی جائے ریلی کے شرکاء کاکہناتھاکہ حکومت اور اعلی ٰ عدلیہ اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے ۔ حراست میں لیئے جانیوالے کارکنان کی رہائی کیلئے علامتی دھرنابھی دیاگیاجوپولیس کی یقین دھانی کے بعدختم کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.