تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:59

بھکر:لڑکی پر بہیمانہ تشدد،نیم برہنہ کر کے گاؤں میں گھمایا

اے آر وائی - بھکر میں مکان پرمسلح افراد قبضہ مزاحمت پر گھر میں موجود اکیلی یتیم لڑکی پر وحشیانہ تشدد کپڑے پھاڑ ڈالے اوربالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتے رہے۔۔



پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔۔تحصیل دریا خان کے قصبے مجوکہ کی رہائشی بیوہ خاتون بلقیس بی بی کا محمد یونس اور اس کے بھائیوں کے ساتھ زرعی رقبے کا تنازعہ چل رہا ہے۔ گزشتہ روز جب وہ بھکر عدالت میں آئی تو محمد یونس نامی شخص نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بلقیس کے گھر داخل ہوگیا اور گھر میں موجود اس کی بیٹی رابعہ پر وحشیانہ تشدد کیا اور اسے نیم برہنہ حالت میں بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتے رہے ملزمان نے مکان پر قبضہ کر لیا ۔ وقوعہ کے دو دن گزرنے کے باوجود تھانہ دریا

خان میں ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.