تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33

حالیہ بارشوں سے 457 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 457 بلین روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ اس نقصان کو پورا کرنا سندھ حکومت کے بس میں نہیں ہے۔



سکھر ایئر پورٹ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی خصوصی طور پر سندھ میں کچھ دن قیام کرکے سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے انہوں نے عالمی اداروں سے مدد طلب کی جس پر مثبت جواب ملا ہے اور کئی ممالک کی جانب سے امدادی کام شروع بھی ہوچکا ہے۔



ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کسی کیس میں گرفتار نہیں بلکہ سندھ حکومت نے ان کو امن امان میں خرابی پیدا ہونے کے سبب ایم پی او کے تحت گرفتاری کرکے جیل میں رکھا ہے حالات بہتر ہوتے ہی ان کو رہا کردیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.