تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:9

ملتان: ڈکیتی کے دوران تشدد اور زدوکوب سے ایک خاتون جاں بحق

اے آر وائی - ملتان میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے تشدد اور زدوکوب سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ ڈاکو دن دیہاڑے لاکھوں نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے۔



نیو ملتان کے علاقے اشرف کالونی کے رہائشی حاجی لیاقت کے گھر دن دیہاڑے تین مسلح افراد نے خود کو پولیس اہلکار بتا کر گھر کی تلاشی کے بہانے پانچ لاکھ روپے سے زائد نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاءلوٹ لیں۔



اسی دوران انہوںنے گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور شدید زد و کوب کیا جس کے باعث 72 سالہ وزیراں بی بی موقع پر ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.