تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:0

جھنگ : قاری کی زیادتی اور تشدد سے طالب علم ہلاک

اے آر وائی - جھنگ میں قاری کی زیادتی اور تشدد سے پانچویں کلاس اور حفظ کا طالب علم تیرہ سالہ قیصر ذوالفقار ہلاک ہوگیا۔ تھانہ قادر پور کے علاقہ کوٹ عیسی شاہ کے مدرسہ دارالعلوم نبر شہید پٹی اللہ والی میں پچاس سے زائد طالب علم حفظ کررہے ہیں۔ طلباء کے مطابق بیس روز قبل قاری محمد بخش نے رات کو قیصر کو نشہ آور چیز کھلائی اور اپنے کمرے میں لے گیا اور صبح قیصر مدرسہ کی صفوں پر کراہ رہا تھا ۔



دیگر اسا تذہ نے اسے خود ہی دوا دی لیکن اس کی حالت بگڑتی گئی اور وہ چند گھنٹوں بعد جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بیس روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے متعلقہ غیر قانونی مدرسہ اور اسکے قاری کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اور تفتیشی افسر نے قاری کی گر فتاری سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت حکم دے تو وہ تب ہی گر فتاری عمل میں لائے گا۔ قیصر کے والدین کا کہنا ہے کہ مفت تعلیم کے لالچ میں انہوں نے اپنے بچے پر ظلم کیا۔ ان کا الزام ہے کہ قاری کو علاقہ کے با اثر ایم پی اے افتحاربلوچ کی حمایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.