تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33

آئی جی سندھ اور ڈی جی آئی بی کی تعیناتی فی الحال مؤخر،ذرائع

اے آر وائی - وفاقی حکومت نے کراچی بدامنی ازخود کیس کے فیصلے کے پیش نظر نئے آئی جی سندھ اور ڈی جی اینٹیلیجنس بیورو کی تعیناتی چندروز کے لئے روک دی، ذرائع کا کہناہے کہ سندھ کے موجودہ آئی جی واجدعلی درانی کو بطور ڈی جی آئی بی کے طور پرتعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے واجد درانی سے ملاقات بھی کی تھی،واجد درانی کی مدت ملازمت میں چھ ماہ رہہ گئے ہیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ واجد درانی کو ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد ایک سال کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا، یا مدت ملازمت میں توسیع کردی جائے گی،تاہم کراچی بدامنی کیس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا، چونکہ سپریم کورٹ نے جہاں فریقین کو چھ اکتوبر کو پیش ہونے کو کہا ہے،وہیں آئی جی سندھ کو بھی حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے کراچی میں بدامنی پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جائزہ لئیے جانے تک واجدعلی درانی کی ڈی جی آئی بی کی حیثیت سے تعیناتی کو روک دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.