4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:53
کراچی : پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا
اے آر وائی - کراچی سے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ قتل کی واردات میں ملوث ایک مفرور ملزم کو پکڑا گیا۔ کلفٹن کے علاقے سے پولیس نے حسیب اکبر کو گرفتار کرکے ایک رائفل، تین پسٹل برآمد کیں، ڈی ایس پی نیئر الحق کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش دس افراد کے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ ملزم نے دوران تفتیش ہنگامہ آرائی اور گاڑیاں نذرآتش کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے یامین نامی ملزم کو نیو کراچی سے گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اس نے مذہبی جماعت کے کارکنان سمیت سات افراد کو قتل کیا ہے۔جبکہ کھوکھرا پار پولیس نے قتل کے مفرورملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔